مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی خوش آئند ہے: محمد امجد

30 جون 2013

فیروز والا (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف پی پی 137 شاہدرہ کے رہنما محمد امجد نے کہا کہ سابق آمر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی خوش آئند ہے۔ حکومت ڈکٹیٹر کے ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کی کارروائی کرے اپنے بیان میں انہوں نے موبائل فونز کارڈ کے استعمال پر 35 فیصد سر چارج کی وصولی کو ناانصافی اور ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس فیصلہ کو فوراً واپس لے۔