وزیراعظم کا رانا تنویر حسین کو وفاقی وزیر بنانا خوش آئند ہے: اسلام دین کمبوہ

30 جون 2013

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن جاوید نگر کے رہنما اسلام دین کمبوہ نے رانا تنویر حسین کے وفاقی وزیر بننے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ میں اہل افراد کو شامل کرکے ملک کو درست راستے پر ڈال دیا۔ رانا تنویر کی ملک و قوم کے لئے کوششیں بطور رکن قومی اسمبلی پہلے بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں تھیں۔ امید ہے اب بھی وہ علاقے کی ترقی کے لئے مزید کام کریں گے۔ اسلام دین کمبوہ نے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے۔