آئے روز پارٹیاں بدلنے والے عوام سے مخلص نہیں: حاجی عباس ملک

30 جون 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161کے سینئر مسلم لیگی رہنما¶ں حاجی محمد عباس ملک، محمد انیس خاں، میاں افتخار علی، عبدل منیر، میاں طارق، میاں اسلم، میاں اکرم، مہر صابر، چودھری سعید احمد، میاں ادریس، چودھری جج، میاں اظہر عبدالرشید ڈولا اورمحمد شفیع گھڑی والا نے کہاکہ نام نہاد مسلم لیگی لوٹے قائدین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے آئے روز نت نئے الائنس بنا رہے ہیں، ہر سال اپنا قائد بدلنے والے کسی جماعت سے مخلص نہیں۔