وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وفاقی کابینہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی: لقمان ستی

30 جون 2013

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایم ایس ایف حافظ آباد کے سٹی چیئرمین لقمان ستی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وفاقی کابینہ کی محنت جلد رنگ لائے گی اور ملک کو لوڈشیڈنگ‘ بیروزگاری سمیت دیگر بحرانوں سے نجات ملے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جرات مندانہ پالیسیوں سے ملک کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا۔ ایم ایس ایف حافظ آباد کے تنظیمی اجلاس میں شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے لقمان ستی نے مزید کہا ہے کہ سابق حکومت نے ملک کو کرپشن‘ بیروزگاری‘ دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔