امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر جلد اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے: علی عمران

30 جون 2013

فیروز والا (نامہ نگار) جماعت اسلامی پی پی 137 کے امیر علی عمران نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر جلد اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے۔ پھاٹک بند ہونے پر لاکھوں افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گاڑیوں کی میلوں تک قطاریں لگ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 ارب سے گیارہ ماہ میں میٹرو بس منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے گذشتہ کئی سالوں سے موجودہ وزیراعلیٰ نے امامیہ کالونی پھاٹک کا اوور ہیڈ تعمیر نہیں کروایا‘ کیا وزیراعلیٰ صرف وہیں اربوں روپے لگاتے ہیں جہاں سیاست اور نمائش کا کام ہو ۔