کاہنہ :دکانداروں سے لائسنس فیس کی ریکوری میں لاکھوں کے گھپلے، ہزار کی بجائے دو ہزار کی وصولی

30 جون 2013

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں دکانداروں سے لائسنس فیس کی ریکوری میں لاکھوں کے گھپلے دکانداروں سے لائسنس بنانے کی فیس ایک ہزار کی بجائے دو ہزار روپے وصول کی جا رہی ہے۔ اور لائسنس بھی ایشو نہیں کئے جاتے لاکھوں روپے کی ریکوری سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے اہلکاروں کی جیبوں میں چلی جاتی ہے ۔