اسلام اور نظریہ پاکستان مخالف سرگرمیوں کا فروغ ناقابل برداشت ہے: سمیعہ نواز

30 جون 2013

فیروزوالا (نامہ نگار) اسلامی جمعیت طالبات پنجاب کی ناظمہ سمیہ نواز نے کہا ہے کہ نظریہ اسلام اور پاکستان کی مخالفت کرنے والے‘ پاکستان میں فحاشی اور عریانیت کو فروغ دینے اور نئی نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے لئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرنے میں مصروف ہیں اس کی ایک مثال 4 جولائی کو ہونے والے ”افا ایوارڈ“ کو زنگ کمپنی کی جانب سے تعاون دینا ہے۔ میڈیا کے ذریعے فروغ دے کر عوام الناس کو اس میں شرکت کی دعوت دینا ناقابل برداشت ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں سمیہ نواز نے مزید کہا کہ حکومت اپنی میڈیا پالیسی کو مضبوط بناتے ہوئے نجی کمپنیوں کو ان کا تابع بنائے ایک طرف ہندوستان کو اپنا دشمن گردانا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف میڈیا کے ذریعے دونوں کی ایک ہی ثقافت ہے کے نام سے دکھا کر نئی نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ارباب اقتدار معاملے کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔