منشیات کےخلاف تنظیم الفجر کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ کونسل سے گورنر ہاﺅس تک واک

30 جون 2013

لاہور (پ ر) منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر تنظیم الفجر پاکستان نے اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے تعاون سے الحمرا آرٹ کونسل مال روڈ سے گورنر ہاﺅس تک واک کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے فورس کمانڈر بریگیڈیئر شاہد افضل مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ مہمانان گرامی میں ماریہ علی، اکمل اویسی پیرزادہ، محمد عامر چشتی چیئرمین خدمت آدم ٹرسٹ و چیف ایگزیکٹو عامر چشتی ہسپتال، محمد عمران چشتی ڈائریکٹر عامر چشتی ہسپتال، ڈاکٹر محمد ریاض، میاں ڈاکٹر محمد رفیق، نذر بھنڈر فاروق علی اعوان، صداقت شیخ طارق مقصود تھے۔ اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباءو طالبات کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کے بڑی تعداد میں نمائندوں نے شرکت کی۔