حکمران رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کریں: میاں جمیل
لاہور (پ ر) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے‘ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے سربراہ میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹا¶ن میں استقبال رمضان کے سلسلے میں خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری بھی رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی‘ اشیاءخوردو نوش کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی سے پرہیز کریں اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاءخوردونوش فراہم کرکے اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کریں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ حکومت بھی مہنگائی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاءخوردو نوش کی فراہمی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ میاں جمیل نے کہا کہ علماءکرام بھی عوام کی اصلاح کیلئے خصوصی کردار ادا کریں۔