محکمہ خصوصی تعلیم کے افسران فرائض عبادت سمجھ کر ادا کریں: آصف منہیس

30 جون 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ خصوصی تعلیم کے افسران اپنے فرائض ڈیوٹی سمجھ کر نہیں عبادت سمجھ کر سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس نے محکمہ خصوصی تعلیم کے افسران سے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر ساجد یوسفانی ، ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد فاضل چیمہ اور صوب بھر سے ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں موجود خصوصی بچوں کی تعداد معلوم کرنے کے لئے ایک سروے منعقد کروایا جائے تاکہ سکول جانے والے خصو صی بچوں کی تعداد کا اندازہ ہو سکے اور زیادہ سے زیادہ خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروایا جا سکے۔