پاکستان نہیں اس کے دشمنوں کا ٹائی ٹینک ڈوبے گا: علامہ ریاض شاہ

30 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں پاکستان کے دشمنوں کا ٹائی ٹینک ڈوبے گا، پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے۔ بیرونی طاقتیں پاکستان کو خوشحال اور پرامن نہیں دیکھنا نہیں، جسٹس مقبول باقر پر حملہ قابل مذمت ہے۔ اسلام امن کا علمبردار، انسان دوستی کا پرچارک اور جبر، ظلم ، استحصال کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا دہشت گردوں کے شعبان جیسے مقدس مہینے میں بے گناہوں کا خون بہا کر دین دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔