عزیز بھٹی ٹاون کا 20 کروڑ روپے کا بجٹ تیار کر لیا گیا

30 جون 2013

لاہور (خبر نگار) عزیز بھٹی ٹا¶ن کا 20 کروڑ روپے کا فاضل بجٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ بجٹ میں گذشتہ سال سے بچنے والے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کے علاوہ آمدن کا تخمینہ 14کروڑ 50 لاکھ روپے ہیں جبکہ اخراجات کا تخمینہ 13 کروڑ روپے ہے۔ ٹا¶ن کی آمدن میں ٹی ٹی آئی پی ٹیکس کی مد میں 5 کروڑ، نقشہ فیس ڈھائی کروڑ روپے اور ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی حکومت سے ملنے والی گرانٹ شامل ہے۔