پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے: اعجاز احمد

30 جون 2013

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشدنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے حکومتی ظالمانہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کریں ، عوام پہلے ہی مسلسل بجلی ، گیس ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بھرکس نکل چکا ہے ۔ اوپر سے حکمرانوں نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جوفیصلہ ہے وہ عوام پر ڈرون حملے سے کم نہیں ۔ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالتے ہیں غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ حکمران غریب عوام پر ترس کھائیں اوراپنی عیاشیاں ختم کر کے مجبور اوربے بس عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے۔