نظریاتی سمر سکول میں کل معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر اور روبی انعم مہمان خصوصی ہونگے

30 جون 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے تیرہویںسالانہ تعلیمی سیشن کے بیسویں روز سوموار یکم جولائی کو منعقدہ تقریب میں مشہور کامیڈین افتخار ٹھاکر اور روبی انعم بطور مہمان خاص شرکت کریں گے۔ بعدازاں سوال وجواب کی نشست ہو گی۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔