نئی نسل کو نظریہ پاکستان کی حفاظت کرنی ہے: مہر مشتاق احمد

30 جون 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمینٹری ایجوکیشن حکومت پنجاب مہر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایک باغ ہے اوربچے اس کے پھول ہیں۔ نئی نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے اوراسی نے بڑے ہو کر نظریہ¿ پاکستان کی حفاظت کرنی ہے۔ اسلامی نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے اوریہی نظریہ¿ پاکستان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے تیرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے انیسویں روز طلباوطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب امجد حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہدرشید بھی موجود تھے۔ صدر مجلس اقبالؒ جہلم وچیئرپرسن المرکزکونسل برائے تعلیم،جہلم ڈاکٹر گلشن حقیق مرزانے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے لہٰذا اس کی قدر کریں۔ قائداعظمؒ پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے۔ اس ایوان میں آکر میرا ایمان اور جذبہ تازہ ہو جاتا ہے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوا۔ نظریاتی سمر سکول کی طالبہ عائشہ خالد نے خوبصورت انداز میں تقریر کر کے حاضرین کے دل موہ لئے۔ علاوہ ازیں نظریاتی سمر سکول کے طلبہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا مطالعاتی دورہ بھی کیا۔