تحریک انصاف پنجاب کا کنونشن آج اسلام آباد میں ہو گا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کا صوبائی کنونشن اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین عمران خان کریںگے ، کنونشن میں شرکت کرنے کے لئے ویسٹ ، ساﺅتھ، نارتھ اور سنٹرل ریجن سے قافلے اسلام آباد میں پہنچنے شروع ہو گئے ہیں ۔ کنونشن میں پنجاب ، ریجنز اورضلعی عہدیداران ، ایم این اے ، ایم پی ایز سمیت ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریںگے۔