پنجاب یونیورسٹی: مختلف شعبہ جات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

30 جون 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم کام (ساڑھے تین سالہ پروگرام ) پارٹ۔I،II اور IIIاینول 2013ءاور ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ پروگرام) پارٹ۔I،II اور IIIاینول 2013ءکے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدوار سنگل فیس کے ساتھ25-07-13 اور ڈبل فیس کے 30-07-13 تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔