پنجاب حکومت الہ آباد میں تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں چھابڑی فروشوں کو بیروزگار کرنے کا نوٹس لے: وقاص موکل

30 جون 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میںق لیگ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ الہ آباد (ٹھینگ موڑ) میں ٹی ایم چونیاں کے افسران اہلکاروں کی ان کے حلقہ انتخاب میں بمشکل سو دو سو روپے یومیہ کمانے والے چھابڑی فروشوں کو تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں بے روزگارکرنے کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے یہ معاملہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا۔