سعودی وزارت صحت کا وفد پرسوں پاکستان آئے گا
لاہور (نیوز رپورٹر) سعودی وزارت صحت کا دو رکنی وفد پرسوں سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ وفد انٹر نیشنل ریکروٹمنٹ یونٹ کے سربراہ شباب الصوبائی اور ڈائریکٹر جنرل مرجان مبارک المرجان پر مشمل ہے۔ سعودی وزارت صحت ایک ہزار کے قریب طبی ماہرین کا پاکستان سے چنا¶ کرتی ہے اور چنا¶ کا یہ عمل اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور چنے گئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروٹیکٹرز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔