کینسر، عارضہ قلب اور سٹروک موت کی بڑی وجوہات ہیں: مقررین

30 جون 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) بائیر ہیلتھ کیئر پاکستان نے ایئرئیل جنریشن کے باعث اسٹروک کی آگاہی کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کروایا جس میں ملک کے نامور ڈاکٹرز کارڈیالوجسٹ، نیورالوجسٹ نے شرکت کی اور حاضرین کو بتایا کہ کینسر اور دل کے امراض کے ساتھ اسٹروک موت کی 3 سب سے عام وجوہات ہیں جو کہ عام طور پر دل کی بے قاعدہ دھڑکن کی وجہ سے عمل میں آتا ہے۔ جسے ایئریل جنریشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دل کی بے قاعدہ ڈھڑکن خون میں لائنگ کا باعث بنتی ہے۔ جس سے اسٹروک کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 70 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں ہر 10 میں سے 1 فرد کو ایئرئیس جنریشن کی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ واضح رہے بائیرگروپ ایک عالمی ادارہ ہے جس کو صحت کی دیکھ بھال زراعت ، جدید تکنیکی مصنوعات کے شعبوںمیں مہارت حاصل ہے۔