نواز شریف بڑی مہارت سے بحرانوں سے نبرد آزما ہیں: خواجہ عمران نذیر

30 جون 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کی بقاءاور بہبود کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ وہ بڑی مہارت اور مضبوطی سے بحرانوں کو ہینڈل کر رہے ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف کی نیک نیتی اوران کے صادق جذبوں کو دیکھتے ہوئے امید پیداہوئی ہے۔ قابل اعتماد میاں برادران کے ہاتھوں میں اقتدار کی باگ ڈورآنے سے ملک میں سرمایہ کاری کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ اب دوست ملک چین بھی توانائی بحران کیخلاف پاکستان کی مددکرنے کیلئے تیار ہے۔