ایڈ کی بجائے ٹریڈ کو فروغ دینے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا: حاجی محمد حنیف
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدرحاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ ہماری غیورقیادت نے کشکول توڑ دیا، ایڈکی وصولی سے انکار کرتے ہوئے ٹریڈ کوفروغ دیا جائے گا جس کے نتیجہ میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ اور ہمارے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی معاشی و اقتصادی پالیسیاں اتحادی ٹولے کے مقابلے میں بہت حقیقت پسندانہ، پائیداراوردور رس ہوں گی۔کرپشن ایک ناسور ہے ،اس کیخلاف موثر اورمنظم انداز میں مہم شروع کردی گئی ہے ۔