سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک کل ریٹائر ہو جائیں گے

30 جون 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک کل پیر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے یکم جولائی 1976ء کو پنجاب اسمبلی کی ملازمت اختیار کی تھی۔ 37 برس انہوں نے فرائض سرانجام دئیے۔ کل پیر کو ان کی مدت ملازمت کا آخری دن ہو گا تاہم اس بات کا قومی امکان ہے کہ مقصود احمد ملک کے بحیثیت سیکرٹری اعلیٰ کارکردگی کے باعث ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے گی۔