رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی پر ق لیگ کی تحریک التواءپنجاب اسمبلی میں جمع

30 جون 2013

لاہور (کلچرل رپورٹ) ق لیگ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ اور ثمینہ خاور حیات نے رمضان المبارک سے قبل وسیع پیمانے پر ذخیرہ اندوزی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میںہوشربا اضافہ کے متعلق اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ماہ مقدس میں قیمتوں پر موثر کنٹرول کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ حکومت خفیہ ٹیکسیشن اور دکاندار ناجائز منافع خوری میں مصروف ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔