میاں برادران ملک کو مضبوط اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں: محمد الیاس خان

30 جون 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مل کر ملک کو قائداعظمؒ کے نقش قدم پر چل کر عالم اسلام میں مضبوط اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ شریف برادران کی سیاست ملک کی غریب عوام کی خدمت ہے۔