جعلی لیٹر بنانیوالے محکمہ داخلہ سندھ کے افسر کو سبکدوش کر دیا گیا

30 جون 2013
جعلی لیٹر بنانیوالے محکمہ داخلہ سندھ کے افسر کو سبکدوش کر دیا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ داخلہ سندھ میں جعلی لیٹر بنانے والے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے جعلی لیٹر بنانے والے افسر عبدالرشید جوکھیو کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ عبدالرشید جوکھیو پر ارشاد سیہڑ کے ایس پی اور ڈی ایس پی کے جعلی لیٹر نکالنے کا الزام ہے۔ عبدالرشید جوکھیو کو اس این جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
افسر ہٹا دیا گیا