ایم ڈی واسا کی صوبائی وزراءکو مون سون کے انتظامات پر بریفنگ

30 جون 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایم ڈی واسا نے صوبائی وزراءکو مون سون کے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔ ایم ڈی واسا نے صوبائی وزراءکو بتایا کہ واسا کا عملہ بارش کے شروع ہونے سے قبل محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع پر اپنے 34 حساس نشیبی ایمر جنسی کیمپس پر پہنچ جاتا ہے اور ان ہنگائی مراکز میں مشینری عملہ اور TMP کی موجودگی کی مدد سے بارشی پانی کے فوری نکاس پر کام شروع کر دیتا ہے واسا کے تمام بڑے ڈسپوزل اسٹیشن بارش سے 2گھنٹے قبل چلا دئیے جاتے ہیں تاکہ بڑی سیور لائنیں خالی ہو جائیں اور بارشی پانی کا جلد نکاس ممکن بنایا جا سکے خادمِ پنجاب کی ہدائت کے مطابق تمام محکموں سے رابطہ میٹنگ جن میں PHA, CDGL ٹریفک پولیس ،لیسکو سے قریبی رابطے استوار کئے گئے ہیں تاکہ بارش کے دوران رین آپریشن کو جلد ممکن بنایا جائے لیسکو کی جانب سے ذمہ دار افسران واسا ہیڈ آفس کے مانیٹرنگ سیل میں پہنچ جاتے ہیں تاکہ دوران بارش اگر کوئی فیڈر بند ہو جائے تو اسے فوری بحال کرانے میں واسا کو معاونت فراہم کرتے ہیں تاکہ واسا کے ڈسپوزل سٹیشن بلا تعطل کام کرتے رہیں واسا نے تمام بڑے ڈسپوزل سٹیشنوں پر جرنیٹر نصب کر رکھے ہیں ان میں ڈیزل کو ےقینی بنانا واساکے متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے۔