10 برسوں میں دوران زچگی اموات 5 لاکھ سے کم ہو کر 2 لاکھ 90 ہزار تک آ گئیں
لاہور (نیوزرپورٹر) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دوران زچگی اموات کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران زچگی کی شرح اموات 5لاکھ سے کم ہو کر 2لاکھ 90ہزار تک آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1990ءکے عشرے میں 5لاکھ 40ہزار حاملہ خواتین زچگی کے دوران موت کے منہ میں چلی گئی تھیں جبکہ 2010ءکے بعد یہ تعداد 47 فیصد کمی کے ساتھ 2لاکھ 90ہزار رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں مردوں کی نسبت خواتین زیادہ موٹاپے کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں شوگر اور دیگر بیماریاں لاحق ہیں۔