مسلم لیگ ن دہشتگردوں کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے: رانا مبشر اقبال

30 جون 2013

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک و قوم کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ مذہب کے نام پر قتل انسانیت اور غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث افراد قوم و ملک کے دشمن ہیں۔ پاکستانی قوم دہشت گردوں، شدت پسندوں سے مکمل اظہار نفرت کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) دہشت گردوں کا راستہ روکنے کے لئے پاکستان کی سلامتی اور بقاءکے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ نہتے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھانے والے ملک دشمن عناصر کی گھناﺅنی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔