ٹھٹھہ: امدادی اشیاءکی تقسیم کے دوران پولیس کا لاٹھی چارج، 3 خواتین جاں بحق

30 جون 2013

ٹھٹھہ (آئی این پی) امدادی اشیاءکی تقسیم کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کرکے تین عورتوں کو مارڈالا اور 12افراد زخمی کردیئے، پولیس نے کوریج کرنے والے صحافیوں سے کیمرے بھی چھین لئے۔ کیٹی بند ر میں قائم دبئی فارم پر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریب اور بے سہارا افراد میں امدادی اشیا کی تقسیم کے دوران بدنظمی پیدا ہوگئی۔ پولیس نے اس موقع پر اندھا دھند لاٹھیاں برسا کر تین عورتوں کو موقع پر مار ڈالا۔ ان عورتوں میں بیگم زوجہ صالح ملاح، ناتھی زوجہ عارب ملاح ، سکینہ بنت خداڈنو ملاح شامل ہیں۔ اس موقع پر پولیس نے کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی لاٹھی چارج کرکے ان سے کیمرے چھین لئے۔ اس واقعہ پر ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی حلقوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
ٹھٹھہ/ 3 خواتین جاں بحق