افغانستان میں طالبان کا خود کش حملہ، چھ اتحادی فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک

30 جون 2013

 کابل(آن لائن) افغانستان میں طالبان کے خودکش حملے میں چھ اتحادی فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے صوبہ فرح کے علاقے بالا چوک میں اتحادی فوج کے قافلے کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افغان شہری ہیں۔ آزاد ذرائع ابلاغ نے چھ اتحادی فوجیوں اور دو شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملے میں آٹھ اتحادی فوجی مارے گئے ہیں۔
افغانستان/ خودکش حملہ