پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے پر ثمینہ خاور حیات کے بھنگڑے

30 جون 2013

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے پر(ق) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے خوشی کے بھنگڑا ڈالا۔ صحافی اور دیگر ارکان اسمبلی حیران ہوتے رہے۔ ثمینہ خاور کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا امریکہ سے پاکستان آیا ہے لیکن اسمبلی مصروفیات کی وجہ سے میں اسے زیادہ وقت نہیں دے سکی، اجلاس ختم ہوگیا ہے اور میں اب اپنے بیٹے کو زیادہ سے زیادہ وقت دوں گی۔
ثمینہ خاور /بھنگڑے