پرویز مشرف کیخلاف کارروائی پاکستانی عوام کا معاملہ ہے: فرانسیسی سفیر

30 جون 2013
پرویز مشرف کیخلاف کارروائی پاکستانی عوام کا معاملہ ہے: فرانسیسی سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فرانس کے سفیر فلپ تھیباڈ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف کارروائی پاکستانی عوام کا معاملہ ہے، پاکستان کے عدالتی نظام یا جو عمل جاری ہے اس میں مداخلت نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ فرانس پاکستان کے عدالتی نظام اور خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے، فرانس پاکستان کا دوست ہے، پرویز مشرف کے خلاف عدالتی عمل میں کوئی پوزیشن نہیں لے سکتے، فرانس اور یورپی یونین صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں سزائے موت کے خاتمے کے حامی ہیں۔
دریا ئے سندھ میں دو نوجوان ڈوب گئے
کوٹری ( نامہ نگار) دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر دو نوجوان نہاتے ہوئے پیر سلپ ہونے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگئے غوطہ خوروں نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد دونوں کی نعشیں دریا سے نکال لیں ۔ دونوجوانوں میں ایک مہاجر کالونی کوٹری کا رہائشی 20سالہ عاشر علی ولد توصیف صدیقی جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت واجد علی ولد اﷲ ڈنو ملا ح کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ایل ایم یو جامشورو کے پی آر او کا بیٹا تھا۔ دونو ںنوجوانوں کی نعشوں کو تعلقہ اسپتال کوٹری لایاگیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردیاگیا ۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا ۔
نوجوان ڈوب گیا