نریندر مودی کی گجرات کے عوام سے براہ راست رابطہ مہم
گجرات(اے پی اے)برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی نے گجرات عوام سے براہ راست رابطہ مہم میں مزار کے متولی کی دی گئی ٹوپی پہننے سے انکار کر دیا، ان کی مسلم مخالف ذ ہنیت پھر سامنے آ گئی، مہم کے دورران مختلف مذاہب کے نمائندوں کو سٹیج پر وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے لایا گیا،پگڑی، صافہ، شال لئے تاہم ٹوپی پہننے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت میںاقلیتی مسلم آبادی کیلئے یونیورسٹیز، بینکوں، میڈیکل کالجز، گرلز ایجو کیشنل ادارے، آئی آئی ٹیز اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کھولنا ناممکن سا امر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی نے ٹوپی کیوں نہیں پہنی؟ کیا اس کے پیچھے مسلم مخالف جذبات تھے یا پھر وہ دوسرے سیاستدانوں کی طرح کارٹون بنے نظر آنا نہیں چاہتے تھے۔