ملکہ ہانس، ٹریکٹر ٹرالہ کی زد میں آ کر دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق، بچی سمیت 2 زخمی

30 جون 2013

ملکہ ہانس (نامہ نگار) ساہیوال پاکپتن روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے جبکہ آٹھ سالہ بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق پل باہی وال کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالہ موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں عبدالستار سکنہ گگو منڈی اور دوسرا ساتھی موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ٹریکٹر ٹرالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس ملکہ ہانس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔