رشتہ کے تنازع پر بیوی نے والد سے مل کر شوہر کو قتل کردیا

30 جون 2013

مانسہرہ (ثناءنیوز) رشتہ کے تنازعہ پر کوہستان سے تعلق رکھنے والے ایبٹ آباد کے رہائشی شخص کوبیوی اور سسر نے قتل کردیا۔ نعش دو روز بعد کیوائی کے جنگل سے برآمد ہوئی۔ وقوعہ کو اندھا قتل قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ مقتول کے ایک بھائی نے قتل کی دعویداری سے انکار کردیا۔ دوسرے بھائی نے قتل کا ذمہ دار اپنی بھابھی اور اس کے والد کو ٹھہرا دیا۔ مقتول کے ایک بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد دوسرے بھائی کے سپرد کردی۔