مشرف کے معاملے پر جنوبی افریقہ طرز پرمفاہمتی کمشن بنایا جائے: سردار آصف

30 جون 2013

اوکاڑہ (ثناءنیوز) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے پرویز مشرف کے معاملے میں حکومت کو جنوبی افریقہ کی طرز پر مفاہمتی کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف قومی اسمبلی میں مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کی بات کر کے پھنس گئے ہیں جب سعودی عرب سمیت مغربی دنیا سے نوازشریف پر مشرف کے حوالے سے دباو¿ آئے گا تو انہیں آٹے دال کا بھاو¿ معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف طالبان کے بڑے وکیل بنے ہوئے ہیں جن طالبان نے عمران خان کو وزیرستان نہیں جانے دیا آج انہیں کی وکالت کر کے عمران خان پورے ملک میں اپنا مذاق اڑا رہے ہیں۔