آنکھیں دکھا کر دوسروں کو ڈرانے والا شخص

30 جون 2013

لندن (نیٹ نیوز) آنکھیں دکھانے کا محاورہ تو آپ نے بہت سنا ہو گا لیکن حقیقت میں ایسا شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔ ایسے ہی ایک شخص سے ملئے جو واقعی آنکھیں دکھانے کا فن جانتا ہے اور ایسی آنکھیں دکھاتا ہے کہ بڑے بڑے دنگ رہ جاتے ہیں۔ یہ شخص اپنی آنکھوں کو غیر معمولی حد تک اپنی پتلیوں سے باہر نکال لیتا ہے جسے دیکھ کر بچے تو بچے بڑے بھی ڈر جاتے ہیں۔