حنوط شدہ نعشیں اب تھری ڈی میں

30 جون 2013

سٹاک ہوم (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) سویڈن کے ایک عجائب گھر نے کہا ہے عجائب گھر میں موجود حنوط شدہ نعشوں کو تھری ڈی میں ڈیجیٹائز کردیا جائے گا تاکہ لو حنوط شدہ نعشوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کا میڈیٹرینین عجائب گھر حنوط شدہ نعشوں کو فوٹوز اورایکسرے سکین کی مدد سے ڈیجیٹل فارم میں لے کر آئے گا۔ تھری ڈی میں حنوط شدہ نعشوں کی نمائش اگلے سال کی جائے گی۔ عجائب گھر کا کہنا ہے ان کوامید ہے تھری ڈی کی مدد سے لوگوں کو حنوط شدہ نعشوں کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ یہ عجائب گھر چھ حنوط شدہ نعشوں کو سکین کرے گا اور ان کے تھری ڈی ماڈل تیار کرے گا۔