وطن کے دفاع کیلئے بحریہ اپنے عزم کو کمزور نہیں پڑنے دیگی: آصف سندھیلہ

30 جون 2013

کراچی (آن لائن) پاک بحریہ کے کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کہا کہ آج بحیثیت قوم ہم محتاط انداز میں متعدد چیلنجز سے گذر رہے ہیں اور پاک بحریہ بھی اس سے مستثنی نہیں ہمیں خطے میں بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں پر نظر رکھنی ہوگی۔ پاک بحریہ کو اپنی سمندری حدود میں بحری قذاقی ، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور عالمی سطح پر سمندروں میں قیام امن کے لئے ہمہ وقت تیار اور چوکس ر ہنا ہوگا ۔ ہمیں اندرونی خطرات سے بھی نبرد آزما ہونا ہے جو اس وقت سب سے بڑا چیلینج ہے۔ انشا اللہ پاک بحریہ اپنے اس عزم کو کبھی کمزور نہیں پڑنے دے گی جو وہ مادر وطن کے دفاع کے لئے کئے ہوئے ہے۔ وہ پاک بحریہ کے افسران کی 99 ویں پروقار کمیشننگ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر 88 مڈشپ مین اور 33شارٹ سروس کمیشن ) SSC) کے افسروں نے کمیشن حاصل کیا جن میں 10خواتین اور 16دوست ممالک کے افسران بھی شامل ہیں۔ انہوں نے پاس آﺅ ٹ ہونے والے افسرو ں پر زور دیا کہ وہ عصر حاضر کی ٹیکنالوجی، جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی تصورات سے ہم آہنگ رہیں۔

نیول چیف