سوپور میں عسکرےت پسندوں کا دستی بم حملہ، سی آر پی ایف اہلکار زخمی
سری نگر (کے پی آئی) شمالی قصبے سوپور مےں عسکرےت پسندوں نے دستی بم حملہ کرکے سی آر پی اےف کے اےک اہلکار کو زخمی کر دےا ہے۔ جبکہ کولگام میں اس وقت سراسیمگی اور افرا تفری پھیل گئی جب فوج اور فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع ہسپتال کو اپنے نرغے میں لیکر جنگجویانہ مخالف آپریشن شروع کیا۔ فورسز نے دعوی کیا کہ تلاشی کارروائی کے دوران ہسپتال سے ایک ہتھ گولہ ضبط کیا گیا۔ قصبہ سوپور اس وقت گرنیڈ دھماکے سے لرز اٹھا جب نامعلوم مسلح افراد نے11بجکر15منٹ پر بس سٹینڈ کے نزدیک 179بٹالین سی آر پی ایف کے بنکر پر گرنیڈ داغ کر حملہ کیا۔