’میرا بیٹا الزامات کا سامنا کرنے امریکہ واپس آئے گا:والدسنوڈن کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

30 جون 2013

لندن (بی بی سی نیٹ نیوز) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے والد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ ان کا بیٹا جاسوسی کے فردِ جرم کا سامنا کرنے امریکہ ضرور آئے گا۔ ایک امریکی ٹی وی سٹیشن کو انٹرویو میں لون سنوڈن نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ ان کا بیٹا رضا کارارنہ طور پر امریکہ واپس آئے گا اگر ان سے یہ وعدہ کیا جائے گا مقدمے سے قبل ان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔