کیلیفورنیا میں ہم جنس شادیوں کی اجازت

30 جون 2013

نیویارک (بی بی سی نیٹ نیوز) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم جنس شادیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو امریکہ کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہم جنس شادیوں کو وہی درجہ دینے کا اعلان کیا ہے جو ایک مرد اور عورت کی شادی کو ملتا ہے۔ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے سرکٹ کورٹ نے ہم جنس شادی کے حق میں دائر اپیل پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔