گرم ترین دن، ماسکو میں 60 برس بعد درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
ماسکو (آن لائن) روسی دارالحکومت ماسکو میں 60سال بعد درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچ گیا۔ روس کے شہر ماسکو میں جمعہ کو گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ، 1952ء کے بعد سے ماسکو میں درجہ حرارت اب 32 ڈگری تک پہنچا ہے۔ 1952ء میں یہ 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماسکو کے لوگوں نے اتنے برسوں بعد آنے والی گرمی کی اس لہر کو خوش آمدید کہا ہے۔ کہیں بچے اور بڑے شہر میں نصب آرائشی فواروں کے ٹھنڈے پانی میں بیٹھ کر اور کہیں نوجوان آئس کریم کھا کر گرمی کو انجوائے کر رہے ہیں۔