ایمانداری، معمر شخص نے سڑک پر ملنے والے 4700ڈالرز پولیس کے حوالے کر دیئے

30 جون 2013

مشی گن (نیٹ نیوز) امریکی رہاست مشی گن میں سٹیو بیز پیزا بوفے والوں کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں ان کے کھوئے ہوئے 4700ڈالرز واپس مل گئے۔ یہ سب کچھ ایک 85سالہ بوڑھے شہری کی بدولت مکمل ہوا۔ فرینک پوسٹ نامی معمر شخص اپنی بائسیکل پر صبح کی سیر کے لئے نکلا اور اسے رستے میں ایک بیگ ملا جسے اس نے انتہائی ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔