ماں کا دودھ پینے والے بچوں کا مستقبل روشن

30 جون 2013

لندن (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) ایک رپورٹ کے مطابق جن بچوں کوماں کا دودھ ملتا ہے، مستقبل میں ان کے لئے معاشرے میں بہتر ترقی اور ملازمتیں ملنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ماضی میں بچوں کے لئے ماں کے دودھ کے جو فوائد بتائے گئے تھے، ان میں بچوں کے ذہن پر مثبت اثرات اور کسی بھی طرح کے انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت کا ذکر تھا۔ تازہ جائزے کے مطابق ماں کا دودھ واقعی بچے پر دوررس اثرات چھوڑتا ہے۔