شام کے جنوبی علاقے میں شیلنگ کے نتیجے میں آٹھ خواتین اور بچیاں ہلاک
دمشق (ثناءنیوز) شامی فوج کی طرف سے ملک کے جنوب میں واقع ایک علاقے میں شیلنگ کے نتیجے میں آٹھ خواتین اور بچیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔ اردن کی سرحد سے ملحق اس علاقے میں فوج کی طرف سے پیشقدمی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ رات کو کی گئی اس کارروائی میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اردن سے ملحق اس سرحدی علاقے میں حکومتی فوج نے بلاتفریق شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں چار خواتین اور چار بچیاں ہلاک ہو گئی۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے بقول یہ واقعہ جمعرات اور جمعے کے درمیانی شب درعا کے نواحی علاقے کاراک میں پیش آیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ایسی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔