روجھان: بگٹی شدت پسندوں کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

30 جون 2013

روجھان (خبرنگار) روجھان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ متاثرہ افراد کے ورثاءسمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجاً سندھ پنجاب سڑک بلاک کر دی۔ روجھان چوک میں مبینہ طور پر موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ بگٹی شدت پسندوں نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جب لوگوں کی بڑی تعداد مویشی منڈی میں موجود تھی۔ فائرنگ تے تین افراد موقع پر جاں بحق اور سات شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری شیخ خلیفہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد رحیم یار یار خان ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کے اہل خانہ سمیت سینکڑوں افراد نے سندھ پنجاب کی اہم شاہراہ بند کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سابق وفاقی وزیر دوست محمد مزاری اور مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عاطف حسین مزاری، سابق ایم پی اے سردار ریاض مزاری، اسسٹنٹ کمشنر مہر عزیز، ڈی ایس پی رانا خالد اور دیگر زخمیوں کی عیادت کیلئے روجھان پہنچے اور واقعہ کی شدید مذمت کی۔