برطانیہ، پاکستانی ہائی کمشن کے سامنے آل پاکستان مسلم لیگ کا مظاہرہ،مشرف کے حق میں نعرے

30 جون 2013

لندن(نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشن کے سامنے آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ ان کے اقدامات میں شریک تمام افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا کارکنوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پرویزمشرف قومی ہیرو لکھا تھا اور وہ نعرے لگا رہے تھے۔