لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری
سیہون شریف(نامہ نگار) حضرت قلندر لعل شہباز کے عرس مبارک کے دوسرے روز بھی درگاہ پر لاکھوں عقیدت مندوں و زائرین کی آمد اور حاضری کا سلسلہ جاری رہا۔ پنجاب سے آنے والے زائرین کی جانب سے آتشبازی نے میلے کی رونق کو چار چاند لگادئیے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مزار قلندر لعل پر آج حاضری دیکر چادر چڑھائینگے۔